ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہندوستانی جاسوس کل بھوشن جادھو کو پاکستان میں سزائے موت 

ہندوستانی جاسوس کل بھوشن جادھو کو پاکستان میں سزائے موت 

Mon, 10 Apr 2017 19:57:02  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ، 10؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں ہندوستان کے مبینہ جاسوس کل بھوشن سدھیر جادھو کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ۔پاکستا ن کا دعوی ہے کہ کل بھوشن جادو ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ ہے ۔کل بھوشن جادھو کو 3 ؍مارچ 2016کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔پاکستان میں اس پر پاکستان میں جاسوسی کرنے کا الزام لگا تھا۔اس کے بعد اس پر پاکستانی فوج ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔اس میں کل بھوشن پر لگے الزامات کو صحیح پایا گیا ہے۔پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا نے کل بھوشن کو سزائے موت دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کل بھوشن جادھو کو اپنے دفاع کے لیے قانونی مدد فراہم کی گئی تھی۔حالانکہ ہندوستان نے اس وقت پاکستان کے الزامات کومستردکردیا تھا، اس وقت ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھاکہ ہماری جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ہندوستانی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ایران سے قانونی طریقے سے اپنا کاروبار چلا رہا تھا، ہم اس کے اغوا کے امکان سے انکار نہیں کر سکتے۔وزارت کے مطابق ،یہ الزام پوری طرح بے بنیاد ہے کہ یہ شخص حکومت ہند کے کہنے پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔پاکستان نے اپنے الزامات کے ثبوت میں فوج اور حکومت کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کل بھوشن جادھو نام کے اس مبینہ ایجنٹ کی ایک ویڈیو دکھائی تھی ۔ویڈیو میں اس شخص نے خود کو ہندوستانی بحریہ کا موجودہ افسر اور ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کا رکن بتایا تھا، لیکن ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا تھاکہ گرفتارکئے گئے شخص کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے یہ بیان دلوایا گیا ہے اور ہم اس کی سلامتی کے حوالے سے فکر مند ہیں۔


Share: